لانڈھی حملہ، دہشتگرد حملے میں مبینہ سہولتکار کون نکلا؟اہم پیشرفت

کراچی (پی این آئی) لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر دہشتگرد حملے کے مبینہ سہولت کار کا پتا لگالیا گیا۔

تفتیشی حکام نے مبینہ سہولت کار کا نام حاصل کرکے تلاش شروع کردی ہے۔اکرم نامی مبینہ سہولت کار نے دہشتگردوں کو حملے کے مقام پر پہنچانے میں مدد کی، اکرم حملے کے مقام کے قریبی علاقے کا رہائشی ہے۔ذرائع کے مطابق اکرم نامی شخص کی تلاش میں شرافی گوٹھ میں بھی چھاپہ مارا گیا، ٹیکنیکل سپورٹ سے جاری تفتیش کے دوران مبینہ سہولت کاری کا انکشاف ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close