غیرملکیوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کیلئے بڑااعلان

کراچی (پی این آئی) لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر انعام آئی جی سندھ کا بڑا اعلان سامنےآگیا۔

آئی جی سندھ ٖغلام نبی میمن نے بہادر اہلکاروں کیلئے انعام واسناد کااعلان کر دیا۔آئی جی سندھ نے پولیس کانسٹیبل قاسم حبیب کیلئے5لاکھ روپےانعام کااعلان کیا اس کے ساتھ ساتھ قاسم حبیب کیلئے قائداعظم پولیس میڈل کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ جبکہ آئی جی سندھ نے دیگراہلکاروں کوکیش انعام اور تعریفی اسناد سے بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close