جعلی نوٹ چلانا خواتین کو مہنگا پڑ گیا، سخت سزا سنا دی گئی

کراچی (پی این آئی)کراچی میں جعلی نوٹ چلانے پر عدالت نے 2 خواتین کو سزا سنا دی۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت نے پیپلز بس سروس میں جعلی نوٹ چلانے کے کیس میں 2 خواتین کو ایک ،ایک سال کی سزا سناتے ہوئے خواتین کو مچلکوں پر رہا کرنے کی ہدایت کر دی۔کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی ارشاد حسین نے پیپلز بس سروس میں ایک ہزار روپے جعلی نوٹ چلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو خواتین ثوبیہ اور فرحت کو ایک ایک سال کی سزا سنائی۔

عدالت نے دونوں خواتین کو پروبیشن افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ پروبیشن افسر دونوں خواتین کو 10، 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کریں۔ دونوں خواتین ایک اچھی شہر بن کر رہیں گی اور دوبارہ ایسا کام نہیں کریں گی۔ عدالت نے خواتین سے برآمد ہزار، ہزار کے 6 جعلی نوٹ اسٹیٹ بینک کے حوالے کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close