نا معلوم افرد کی فائرنگ،پانچ کسٹم اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس کے مطابق درابن روڈ پر مسلح افراد نے کسٹم انٹیلی جنس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں چار کسٹم اہلکاروں سمیت ڈرائیور ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک راہگیر بچی بھی فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئی۔پولیس کے مطابق کسٹم اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ ہوئی۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے درابن کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہےایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کسٹم افسران کو خراج عقیدت اور ان کے خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا گیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹگیشن کسٹمز پشاور کے سٹاف پر آپریشن کے دوران حملہ کیا گیا، جس سے کسٹم کے اہلکار جان سے گئےدوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے واقعے کی شدید مذمت کی اور اہل خانہ سے اظہارِ افسوس کیا۔ وزیراعلی نے بچی کی ہلاکت پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلی کی پولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close