اسلام آباد، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل کی موت کیسے ہوئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد پولیس کی لیڈی اہلکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق لیڈی ہیڈ کانسٹیبل روبینہ شہباز گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوئیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق روبینہ شہباز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال منتقل کی گئیں، جو اسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل روبینہ شہباز کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close