بجلی کا کنڈا لگانے والے شہری کو کتنے لاکھ کا بل مل گیا؟

کراچی(پی این آئی)بجلی کا کنڈا لگانے والے شہری کو کتنے لاکھ کا بل مل گیا؟سندھ ہائیکورٹ میں بجلی میٹر کے باوجود کنڈے کا بل بھیجنے پر کے الیکٹرک کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کے الیکٹرک حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کمپنی کے وکیل سے سوال کیا گیا کہ درخواست گزار کا مسئلہ حل کیوں نہیں کیا؟کے الیکٹرک کے وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار ہمارے پاس آتے ہی نہیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کنڈے کا بل بھیجا کیا یہ میرے پاس آئے تھے؟

کے الیکٹرک نے 2018ء سے اب تک 4 بار کنڈے کا بل بھیجا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ4 لاکھ سے زائد کا کنڈے کا بل بھیجا گیا ہے۔بعدازاں عدالت نے کے الیکٹرک حکام کو شہری سے مل کر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close