گاڑی کی خریداری کی سمری سے متعلق مشال یوسفزئی کا ردِعمل بھی آگیا

پشاور (پی این آئی) مشیر وزیراعلی خیبرپختونخوا مشال اعظم یوسیفزئی نے نئی گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل جاری کردیا ہے۔

مشال اعظم یوسیفزئی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر ، خصوصی تعلیم نے نئی گاڑیوں کی خریداری سے متعلق سمری ارسال کی، اس سمری میں مشیر وزیراعلی کے لئے بھی نئی گاڑی خریدنے کا ذکر کیا گیا، جس پر میں نے سختی منع کیا اور کہا کہ اگر گاڑی کی ضرورت تھی تو نگران حکومت میں خریدنے کی اجازت لیتے، اس حوالے سے واضح احکامات دئیے کہ گاڑی خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور سمری کو واپس کردیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے کفایت شعاری پالیسی کے مطابق نئے گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی ہے، بعض عناصر کی جانب سے مسلسل بے بنیاد منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہیں جس کا مقصد صرف کردار کشی کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close