حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حدکم کردی

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 43 سال کر دی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمت کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کیلئے تحریک انصاف دورکی پالیسی میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترمیم کےتحت65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی، موجودہ تعیناتی میں65سال کی عمر کےبعدتوسیع کی ترمیم بھی سمری کاحصہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں