بغیر ہیلمٹ موٹر سواروں کا داخلہ بند

لاہور (پی این آئی) بغیر ہیلمٹ موٹر سواروں کا داخلہ بند ۔۔۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا 2 ہزار کا چالان کرنے کی ہدایت کردی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ شہر میں بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک پر نہیں آنے دینگے، آج سے مال روڈ اور دیگرسڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند ہوگا۔سی ٹی او نے کہا کہ کینال روڈ اور جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر بھی کریک ڈاؤن ہوگا، لاہور میں کہیں بغیر ہیلمٹ کوئی موٹر سائیکل چلاتا نظر نہ آئے، اس پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں