شہر قائدمیں ڈکیت پولیس کے خوف سے آزاد، ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگے

کراچی(پی این آئی) کراچی میں ڈکیت پولیس کے خوف سے آزاد ہوگئے ، ناکے لگاکر وارداتیں کرنے لگے۔

ناظم آباد میں 2ڈاکوؤں کی ناکا لگا کر واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ ڈاکوؤں نے وہاں سے گزرتے 4 افراد کو لوٹا۔دوسری جانب پولیس کہتی ہے کہ کسی متاثرہ شخص نے رابطہ نہیں کیا ، ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔اس کے علاوہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب گاڑی چھیننے کی ایک اور واردات ہوئی، ڈاکوؤں نے شہری کو اغوا کرنے کے بعد گاڑی چھین لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close