خیبرپختونخوا حکومت کی کفایت شعاری مہم ، درجنوں سرکاری ملازمین نوکریوں سے فارغ

پشاور(پی این آئی)بچت و کفایت شعاری مہم کے سلسلہ میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں غیر ضروری بھرتی ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔

وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے کہا ہے کہ عوامی ٹیکسز کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے، اب تک 57 ایسے ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے جو خزانے پر بوجھ تھے۔عدنان قادری نے کہا کہ محکمہ اوقاف سے فارغ شدہ ملازمین کو بلا ضرورت بھرتی کیا گیا تھا، نگران حکومت میں فارغ ملازمین فکسڈ تنخواہ پر بھرتی کئے گیے تھے۔وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت ہر سطح پر کفایت شعاری و اصلاحات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close