بورڈ امتحانات کی پالیسی ختم کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد کےاسکولوں کے طالبِ علموں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی ، محکمہ تعلیم کی جانب سے پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے ۔

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، وفاقی وزارت تعلیم کے اعلامیے کے مطابق بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے ۔وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کرنے کا مقصد طالب علموں پر غیر ضروری ذہنی دباؤ کم کرنا ہے تاکہ بچے دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں اور خاص کر کھیلوں میں شمولیت کو یقینی بنا سکیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں