بھٹو کا عدالتی قتل ملک کے خلاف سازش قرار دیدیا گیا

گڑھی خدا بخش ( پی این آئی ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ملک کے خلاف سازش تھی، اعلیٰ عدالت نے شہید بھٹو کا قتل تمام قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

“جنگ ” کے مطابق ایک بیان میں شیری رحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ قائدِ عوام اور ان کے خاندان کو انصاف کے حصول کے لیے 45 سال انتظار کرنا پڑا، شہید بھٹو پہلے ہی اپنے عوام اور کارکنان کی نظروں میں سرخرو تھے۔ذوالفقار علی بھٹو قتل ہو کر بھی ہمارے دلوں میں زندہ رہے، آئینِ پاکستان اور جوہری پروگرام کے خالق شہید بھٹو کو قوم آج بھی یاد کرتی ہے۔ آج شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے گڑھی خدا بخش آئے ہیں۔رمضان المبارک کے احترام میں 4 اپریل کو روایتی جلسہ نہیں کر سکے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں