کراچی میں اسٹریٹ کرائم روکنےکیلئے کیاکرنا ہوگا؟ آئی جی سندھ نے حل بتا دیا

کراچی (پی این آئی) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ کراچی میں پولیس اسٹریٹ کرائم روکنےکے لیےکام کر رہی ہے لیکن اس کے لیے سوسائٹی کو بھی پولیس کی مددکرنا ہوگی۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہےکہ پولیس کام نہیں کر رہی، اسٹریٹ کرائم کے خلاف پولیس پوری طرح سرگرم عمل ہے، اسٹریٹ کرائم کے خلاف پوری سوسائٹی کو پولیس کے ساتھ مل کرکام کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں 68 ڈاکو مارے گئے، 400 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے، پولیس کی دیگر کارروائیوں کے دوران گرفتار کیےگئے ملزمان کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ مؤثرگواہی نہ ہونےکے باعث ملزمان ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان بار بار کرائم کرتے ہیں اور بار بار پکڑے جاتے ہیں، جن ملزمان کو عام شہریوں نے شناخت کیا وہ جیلوں میں بند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close