اسلحہ لائسنس کے حوالے سے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کو جرائم اور کرپشن فری صوبہ بنانے کے لئے اصلاحات کا گرینڈ پیکج تیار کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں پولیس، پراسیکیوشن اور عدالتی نظام کی جامع اصلاحات کے لئے تاریخی قانونی سازی کا بل منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے جرم ناقابل ضمانت جرم ہو گا اس ضمن میں قانون سازی کے لئے تجاویز کی فوری تیاری کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوری اور جلد سزا دلانے کے لئے سپیڈی ٹرائل کورٹس بنیں گی اور پنجاب کے پراسیکیوشن محکمہ کی مکمل اوورہالنگ کی جائے گی –

اجلاس میں پولیس کو کرپشن اورجرائم پیشہ عناصر کے مددگاروں سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا-پولیس افسران اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ قابلیت اور کارکردگی کی جانچ کے لئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، معیاری پولیسنگ، پراسیکیوشن اورمقدمات کی رفتار تیز بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی-شہری جدید آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے رشوت مانگنے والے کی شکایت کرسکیں گے، شکایت کرنے والے کی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی- اجلاس میں ہر جرم کے لئے الگ سپیشل فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا –

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close