پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی

لاہور(پی این آئی)پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ۔۔۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 6جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔مریم اورنگزیب نے یہ بات اسموگ کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدف مقرر کردیا ، 30 جون کچرے میں کمی، ایئر کوالٹی میں بہتری اور شجرکاری میں اضافے کاابتدائی مرحلہ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا، تمام گاڑیوں کا سالانہ معائنہ ہوا کرےگا،تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔مریم اورنگزیب کے مطابق مقامی سطح پر سولر پینلزکی تیار ی پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی، انڈسٹری کی مکمل میپنگ اور زوننگ کی جائے گی،30 جون تک لاہور میں سڑکوں کے کنارے 20 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں