کراچی(پی این آئی)شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر ایم کیو ایم نے چوکیداری سسٹم بنانے کا اعلان کردیا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے ارکان صوبائی اسمبلی ہمراہ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کچھ نہیں کیا جا رہا، ہم اعلان کرتے ہیں کہ محلہ چوکیداری سسٹم بنائیں گے، پہلے وزرائے داخلہ کی کراچی دوڑیں لگی رہتی تھیں، پیپلز پارٹی کے پاس 16 سال وزارت داخلہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کو ووٹ دوں یا نا دوں امن قائم کرنا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے، ہم نے پولیس حکام اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی ہے اور صدر سے بھی کریں گے۔ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نا کریں سنجیدگی دکھائیں، کوئی سلطان راہی نا بنے کہ یہ نہیں کروں گا وہ نہیں کروں گا، آپ نیبرہڈ سیکیورٹی سسٹم نہیں بنائیں گے تو ایم کیو ایم بنائے گی، کوئی روک سکے تو روک لے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں