لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے جانوروں اور پرندوں کی خریدوفروخت کا ڈیجیٹل نظام بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ صرف لائسنس رکھنے والے دکاندار ہی جانوروں اور پرندوں کی خریدوفروخت کر سکیں گے۔مریم اورنگزیب کاکہنا ہےکہ وائلڈلائف ریسکیو فورس بنانےکےکام کا آغاز کردیا گیا ہے۔دوسری جانب لاہور میں پرندوں اورجانوروں کے غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف وائلڈلائف حکام نےکارروائی کرتے ہوئے بگلے، چکور، تیتر،کوئل، طوطے، بطخیں، بندر اور دیگر جانور اور پرندے برآمدکرلیے۔محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے یہ چھاپہ ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض کی قیادت میں مارا۔کارروائی کے دوران 2 بگلے، 18 چکور،7 کالے تیتر، 9 براؤن تیتر، 5 کوئل، 10بطخیں اور 2 بندر قبضے میں لیےگئے۔چھاپہ مار ٹیم نے 12 طوطے، 22لال گانی والے طوطے، 23 بنگالی طوطے، 10 را طوطوں کے بچے اور 12 لال گانی والے طوطوں کے بچے بھی برآمدکرلیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں