اسلام آباد (پی این آئی ) اسلام آباد میں ایک گھر سے ڈاکو 3 کروڑ مالیت کے ہیرے، سونا، نقدی، ڈالر اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقہ بنی گالہ میں واقع ایک گھر میں رواں سال کی ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، جہاں ڈاکو3 کروڑ مالیت کے ہیرے، سونا، نقدی، ڈالر اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اس ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ بنی گالہ میں شہری عبداللہ حسن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ شہری نے بتایا ہے کہ میں ایف الیون میں موجود تھا کہ اس دوران میرے پاورچی نے کال کرکے بتایا گھر میں ڈاکو گھس آئے ہیں، 2 مسلح ڈاکوؤں نے باورچی کی آنکھوں پر پٹی باندھی، جس کے بعد ڈاکو تین کروڑ مالیت کے ہیرے سونا نقدی ڈالر قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایف آئی آر کے متن سے معلوم ہوا ہے کہ ’ڈاکو اس واردات میں گھر کی الماری سے ایک کروڑ مالیت کے ہیرے، 35 تولہ سونا، 75 لاکھ روپے کی 10 گھڑیاں، 15 ہزار ڈالر، ساڑھے 3 لاکھ نقدی اور قیمتی پرفیوم لوٹ کر لے گئے‘، جس کا مقدمہ درج کرکے تھانہ بنی گالہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ادھر وزیر آباد میں جی ٹی روڈ پر واقع موبائل ہول سیل دکان میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 40لاکھ کے موبائل فونز سمیت25لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے، یہ واقعہ وزیرآبا د میں جی ٹی روڈ پر پل کے نیچے ایم چائنہ موبائل فونز کی ہول سیل دکان میں پیش آیا جہاں اسلحہ سے لیس 4 ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور دکان میں موجود موبائل فونز کو تھیلوں اور کارٹنز میں ڈال کر فرار ہو گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں