زوردار دھماکہ ، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جانی نقصان ہوگیا

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق خضدار کے علاقے عمر فاروق چوک کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک راہگیر جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close