زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ لینے والی این جی اوز کے حوالے سےشہریوں کو خبردارکردیا گیا

لاہور(پی این آئی) اسلامی معاشی ماہرین نے زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ لینے والی بعض این جی اوز کے حوالے سے شہریوں کو متنبہ کیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی ایسی این جی اوز ہیں جو زکوٰۃ وصدقات لینے کے لیے بہت تیز مہم چلاتی ہیں اور اکٹھی ہونے والی رقم سودی فنڈز میں لگادیتی ہیں۔ماہرین نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ وغیرہ دینے کے لیے ایسے اداروں، این جی اوز، فلاحی تنظیموں، ہسپتالوں اور سکولوں کا انتخاب کریں جوان کی دی ہوئی رقوم کو شریعت کے مطابق استعمال کریں۔ معاشی تجزیہ کار سید محمد فرخ نے کہا ہے کہ سود اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے اور آپ کو اپنی زکوٰۃ ہر گز ایسے اداروں کو نہیں دینی چاہیے جو سودی کاروبار میں ملوث ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close