شہریوں کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت کا عید کے بعد نئے ٹرانسپورٹ منصوبوں کا اعلان

کراچی(پی این آئی) سندھ حکومت نے صوبے کے مختلف شہروں میں عید کے بعد نئے ٹرانسپورٹ منصوبوں کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ عید کے بعد نئے ٹرانسپورٹ منصوبوں کا آغاز کرے گا جس میں کراچی اور میرپور خاص میں منصوبے شروع کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے عوام کے لیے عید کے بعد اورنج لائن اور گرین لائن ٹی کے درمیان مفت شٹل سروس کا بھی آغاز کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close