کراچی (پی این آئی) کراچی میں بیوی پر تیزاب پھینکنے کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے شوہر کو کڑی سزا سنا دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج شرقی نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں 14 سال قید کی سزا سنائی جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم سنایا۔
فیصلے کے بعد متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ 3 سال بعد انصاف ملا، شوہر نشے کیلئے پیسے مانگتا تھا، نہ دینے پر تیزاب پھینک دیا جس سے آدھا جسم جھلس گیا۔
واضح رہے کہ ملزم کوثر عباس کے خلاف تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں