پاکستان کی معروف یونیورسٹی میں پروفیسر کیجانب سے طالبات کو ہراساں کیئے جانے کا انکشاف

لاہور(پی این آئی)ایجوکیشن یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس میں طالبات کو ہراساں کیا جانے کا انکشاف ہواہے ،، شعبہ ایجوکیشن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو ہراسمنٹ کیس میں ٹرانسفر کردیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر پر پی ایچ ڈی طالبات کو ہراساں کرنے کرنے کا الزام تھا۔ انکوائری میں ان کے خلاف گواہی دینے پر پروفیسر کی جانب سے تین طالبات کو پیپر میں فیل بھی کیا گیا ۔متعلقہ ایسوسی ایٹ پروفیسر پر پانچ سال کیلئے تھیسز سپروائز کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایگزامینر، پیپر سیٹنگ یا سپرنٹینڈنٹ کی ڈیوٹی بھی نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close