ڈیڑھ سال کا بچہ والدہ کا جھمکا نگل گیا

فیصل آباد(پی این آئی)ڈیڑھ سال کا بچہ والدہ کا جھمکا نگل گیا۔۔۔سمن آباد میں ڈیڑھ سال کا بچہ والدہ کا جھمکا نگل گیا۔اسپتال ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بچے نے والدہ کا جھمکا نگل لیا جس کے بعد اس کی طبعیت خراب ہونے لگی۔اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کو تشویشناک حالت میں چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔اس حوالے سے مقامی ڈاکٹر نے بتایا کہ اینڈو اسکوپی کرکے بچے کے معدے سے جھمکا نکال لیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close