کراچی(پی این آئی)پرانی گاڑیوں کی فروخت ، اہم فیصلہ کر لیا گیا۔۔۔حکومت سندھ نے استعمال شدہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں حکومت سندھ نے استعمال شدہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے اور گاڑیوں کی آن لائن ٹرانسفر کے لیے سافٹ وئیر لانچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر دفتری کاغذی کارروائی فی الحال جاری رہے گی تاہم جلد ہی اس کو بھی ختم کردیا جائےگا۔
وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر تاجروں کے مسائل حل کیے جائیں گے، تاجر، ٹریڈرز اور امپورٹرز ملکی معیشت میں اہم حیثیت کے حامل ہیں، سندھ حکومت نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن سمیت تاجروں کے دوسرے مسائل حل کیے جائیں گے، ریڈ لائن بی آر ٹی کی وجہ سے تاجروں کو دشواری نہیں ہوگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں