سندھ میں بڑی گرفتاری روک دی گئی

کراچی(پی این آئی)سندھ میں بڑی گرفتاری روک دی گئی۔۔۔سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی سمیت فیملی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔غلام مرتضیٰ جتوئی کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے غلام مرتضیٰ جتوئی اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ساؤتھ سے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے پولیس کو مقدمہ دائر کرنے سے بھی روکتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اطلاع کیے بغیر مقدمہ دائر نہیں کیا جا سکتا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close