ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو نشانات الاٹ،کس کو کونسا انتخابی نشان ملا؟

قصور (پی این آئی) قصور کے حلقہ این اے 132 میں ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو نشان الاٹ کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق ضمنی انتخاب میں 10 امیدواران انتخابی میدان میں اترے ہیں جن میں مسلم لیگ (ن)، سنی اتحاد کونسل کے علاوہ 7 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک رشید احمد خان کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمد حسین ڈوگر کو گھوڑے کا نشان ملا ہے۔واضح رہے کہ این اے 132 میں وزیراعظم شہباز شریف کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر ضمنی انتخاب کروایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close