امیر بالا ج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

لاہور(پی این آئی)امیر بالا ج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔۔ امیر بالا ج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں امیر بالاج کے دوست احسن شاہ کو طیفی بٹ سے ملوانے والے سہیل محمود ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم سہیل محمود ملک کو عدالت پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ ملزم کے 9 روزہ ریمانڈ کے دوران معلومات حاصل نہیں کی جا سکیں، مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم سہیل محمود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ملزم سہیل محمود پر الزام ہے کہ اس نے امیر بالاج کے دوست احسن شاہ کو طیفی بٹ سے ملوایا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں