اسپتال میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو، نوٹس لے لیا گیا

لاہور(پی این آئی)اسپتال میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو، نوٹس لے لیا گیا۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہ کوٹ اسپتال میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق شاہ کوٹ اسپتال میں ٹک ٹاک پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر کارروائی کی۔ترجمان کے مطابق ایم ایس ٹی ایچ کیواسپتال شاہ کوٹ ڈاکٹر عدنان افضل کو معطل کردیا گیا۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سیکریٹری صحت نے معطل ایم ایس کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا ۔ترجمان کے مطابق واقعے پر سی ای او ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر اظہر امین کو تبدیل کردیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں خواتین کی پرائیویسی، حرمت و تقدس کا خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو ایک انٹرن نے بنائی اس کےخلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close