بے رحم ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، افسوسناک خبر

کراچی (پی این آئی) بے رحم ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، افسوسناک خبر۔۔۔کراچی میں بے رحم ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا اور ایوب گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں چار بچوں کا باپ موت کی نیند سلا دیا گیا۔ایوب گوٹھ ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکر چار بچوں کا باپ کانجھی مارا گیا۔ مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کانجھی گھر آرہا تھا اسی دوران واقعہ پیش آیا، کانجھی کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔مقتول کا تعلق میرپور خاص سے تھا جبکہ وہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔

دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو سمیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔رمضان المبارک میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 اور رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 49 ہوگئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close