لاہور پولیس کو ملنے والے پٹرول فنڈز کہاں جاتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (پی این آئی) لاہور پولیس کے پیٹرول فنڈز کہاں جاتے ہیں؟ جاری اور وصول کرنے والے بھی سراغ نہ لگا سکے۔

“نوائے وقت ” نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 2 ماہ سے تھانوں کی گاڑیوں کو پیٹرول نہیں مل رہا، ایس ایچ اوز اور انویسٹی گیشنز انچارج جیب سے پیٹرول ڈلوانے پر مجبور ہیں۔ 2ماہ سے پیٹرول کارڈ ہی قابل استعمال نہیں ہیں۔ ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کے مطابق با رہا شکایات کے باوجود پولیس حکام بات سننے کو تیار نہیں، شکایت پر تبادلے کی دھمکی دی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں