خاتون کی قابل اعتراض تصاویر، ضمانت مسترد

اسلام آباد(پی این آئی)خاتون کی قابل اعتراض تصاویر، ضمانت مسترد۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے کے کیس میں ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم حسیب کی درخواستِ ضمانت مسترد کی۔عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ معاشرے میں یہ جرم بہت عام ہو گیا ہے، اکثر کیسز میں لڑکیوں نے خودکشی بھی کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close