مبینہ ڈکیتوں نے نوجوان کی جان لے لی

کراچی (پی این آئی)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کی بلال کالونی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر نوجوان کی جان لے لی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فیصل نور کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا اور دو ملزمان عبدالرحمان کے برابر والی دکان میں واردات کرکے فرار ہونے لگے تو عبد الرحمان نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ عبد الرحمان جاں بحق ہوگیا اور مقتول لیاری کا رہائشی تھا۔ان کا کہنا تھاکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔دوسری جانب مقتول کے بھائی کا کہنا تھاکہ عبدالرحمان کی عمر 24 سال تھی، ظالموں نے ہمارابھائی چھین لیا، جب تک قاتل گرفتار نہیں کیے جائیں گے ہم تدفین نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close