وہاڑی (پی این آئی) نواحی علاقہ 83 ڈبلیو بی میں ایک مکان سے 24 لاکھ سے زائد مالیت کے 600 رمضان نگہبان پیکج کے راشن بیگز برآمد ہوئے ہیں۔
آج نیوز کے مطابق مبینہ کرپشن میں سرکاری اہلکاروں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تحصیلدار نے موقع پر پہنچ کر راشن بیگ قبضہ میں لے کر مکان کو سیل کر دیا۔مالک مکان اصغر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس میلسی کے ریڈر شکیل، مصطفیٰ اور ناصر نامی افراد نے عارضی طور پر راشن اسٹاک کرنے کے لیے مکان کرایہ پر حاصل کیاتھا، جو یہاں روزانہ کی بنیاد پر راشن منتقل کرتے تھے اور راشن بیگ کھول کر دوبارہ پیکنگ کرکے لے جاتے تھے۔اہل علاقہ کی نشاندہی پر تحصیلدار شاہد نواب نے موقع پر پہنچ کر راشن بیگ قبضہ میں لے کر مکان کو سیل کر دیا ہے۔اس حوالہ سے تحصیلدار کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کے تعین کےلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں