رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

لاڑکانہ (پی این آئی) صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹیم تشکیل دی ہے جو رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کرے گی۔

لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ امن و امان پر قابو پایا جائے، لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مراد علی شاہ صاحب کی کارکردگی کی وجہ سے پی پی کو سندھ میں زیادہ نشستیں ملیں۔ ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آئینی عہدوں پر پیپلز پارٹی کی نمائندگی ہے لیکن آئندہ گورنر ایم کیو ایم سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close