ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ،ایم کیو ایم میں اختلافات سر اٹھانے لگے

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنماﺅں نے سینیٹ میں فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے کی مخالفت کردی ہے۔

24 نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر ایم کیو ایم کی جانب سے اب تک حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے، ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں نے فیصل واوڈا کو سینیٹ میں سپورٹ کرنے کی مخالفت کی ہے۔ایم کیو ایم رہنماﺅں نے پارٹی امیدواروں کو ہی سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر اصرار کیا ہے، عامر چشتی، شہباز ظہیر ودیگر کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل مرکزی ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں