وزیراعلیٰ کے پی اعلی امین گنڈاپور نے شہریوں کی سہولت کیلئےبڑا اعلان کردیا

پشاور (پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں شہریوں کی سہولت کیلئے ٹرین چلانے کا دعویٰ کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشاور میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کیلئے ٹرین چلائیں گے، بلدیاتی حکومتوں کو خودمختار اور مستحکم بنائیں گے۔ پشاور کی سٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر متنقل کریں گے۔ 2 مہینوں میں پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور سب کا شہر ہے، تعمیر و ترقی ترجیحات میں شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close