کراچی، پولیس افسر باپ کی لاش جلانے کے الزام میں 2 بیٹے گرفتار

کراچی (پی این آئی) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار سلیم انصاری کے قتل کے الزام میں ان کے 2 بیٹوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔پولیس نے کہا ہے کہ اہلکار کے دونوں بیٹوں نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا تھا، پولیس نے شک کی بناء پر پوسٹ مارٹم کروایا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے لاش جلا دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close