پولیس کے جوانوں کی بروقت کارروائی، ڈاکوؤں کو دبوچ لیا

لاہور(پی این آئی) پولیس کے جوانوں کی بروقت کارروائی، ڈاکوؤں کو دبوچ لیا۔۔۔ لاہور پولیس کے جوانوں کی بروقت کارروائی نے ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا۔ہوا کچھ یوں کہ جوہر ٹاؤن کی ڈیری شاپ میں 4 ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس اہلکار پہنچ گئے۔پولیس کی فائرنگ سے بچنے کے لیے ڈاکوؤں نے کبھی ڈیپ فریزر کو تو کبھی کیش کیبنٹ کو ڈھال بنایا۔تاہم سامنے مورچہ بند لاہور پولیس کے جوانوں نے انہیں فرار ہونے کا موقع نہیں دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دیگر 3 ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوگئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close