ڈولفن فورس کے پاس پٹرول کی قلت سے متعلق خبروں پرپنجاب حکومت کا ردعمل آگیا

لاہور (پی این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈولفن فورس سے متعلق خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس میں پٹرول کی قلت کا کوئی مسئلہ نہیں،ڈولفن فورس کی 250 ٹیمیں اور 500 بائیکس تین شفٹوں میں پٹرولیم کررہی ہیں،پیرو فورس کی 90 ٹیمیں بھی تین شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،تمام ڈویژن میں کرائم کی شرح کے مطابق ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ فورسز مجرموں کے تعاقب اور گرفتاری کے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں،ڈولفن فورس کے موقع پر پہنچنے کا زیادہ سے زیادہ وقت 5 منٹ 33 سکینڈ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close