گورنر کے پی کی علی امین سے ملاقات، بڑی یقین دہانی کرادی

پشاور (پی این آئی) نقید کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جیونیوز سے گفتگو میں گورنر غلام علی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے صوبے کی معاشی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور نے مرکز میں صوبے کا جو کیس پیش کیا اس سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعلیٰ کو صوبے کے آئینی اور معاشی مسائل پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ معاشی وسیاسی عدم استحکام سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں