صوبے بھر میں کل عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(پی این آئی)صوبے بھر میں کل عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری۔۔۔سندھ حکومت نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے کل عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کل 23 مارچ کو عام تعطیل ہوگی۔کل نمازِ فجر کے بعد مملکت خداداد کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی، وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔واضح رہے کہ کل ملک بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔اس حوالے سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close