لاہور(پی این آئی) ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے لیے موبائل وہیکل رجسٹریشن سروس متعارف کرا دی۔
نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پنجاب ایکسائز موبائل رجسٹریشن سروس 19مارچ سے باغ جناح، قائد اعظم لائبریری پارکنگ لاٹ سے سروس کا آغاز کر چکی ہے۔ 20مارچ کو لبرٹی چوک، گلبرگ اور 21 مارچ کو فورٹرس سٹیڈیم ، لاہور کینٹ میں شہریوں کو یہ سروس مہیا کی گئی جبکہ 22مارچ کو جوہر ٹائون مولانا شوکت علی روڈ کار مارکیٹ میں شہری اس سروس سے استفادہ کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں