9 دن کی تعطیلات کا اعلان

لاہور(پی این آئی)9 دن کی تعطیلات کا اعلان۔۔۔پنجاب یونیورسٹی نے موسم بہار کے باعث 9 دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔مقامی میڈیا کے مطابق تعطیلات یکم اپریل سے شروع ہوں گی اور 9 اپریل 2024 کو ختم ہوں گی اور اس عرصے کے دوران یونیورسٹی کے تمام شعبے بند رہیں گے تاہم انتظامیہ کے عملے کو چھٹیاں نہیں ملیں گی کیونکہ وہ اس دوران ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے۔یاد رہے کہ یونیورسٹی ہر سال طلبا اور فیکلٹی کیلئے موسم بہار کی چھٹی کا اعلان کرتی ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے پہلے آرام کا وقت فراہم کیا جا سکے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close