وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق ایلیٹ فورس وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہوں پر سکیورٹی کیلئے تعینات کی جائے گی، ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کی 4 ٹیمیں وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر ذمہ داری سنبھالیں گی جبکہ 4 ٹیمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ جاتی امرا پر ڈیوٹی نبھائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس نے فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو خط ارسال کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close