لاہور(پی این آئی) ارفع کریم فائونڈیشن نے مستحق طالب علموں کے لیے سکالرشپ پروگرام جاری کر دیا۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ارفع کریم فائونڈیشن کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک اور صغریٰ بیگم سنٹر فار ایجوکیشن پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جہاں ارفع کریم سکالرشپ پروگرام متعارف کرایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے 50مستحق طالب علموں کو سکالرشپس دی جائیں گی۔ سیمینار میں شرکاء نے سکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے آئی ٹی سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ملک کے تمام سکول نہ جانے والے بچوں کے لیے تعلیم کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں