امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، اہم پیشرفت

لاہور(پی این آئی)امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، اہم پیشرفت ۔۔۔لاہور کی مقامی عدالت نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مقتول کے دوست ملزم احسن شاہ کو 23 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔ پولیس نے رات گئے احسن شاہ کی باقاعدہ گرفتاری ڈالی تھی، جس کے بعد سی آئی اے پولیس نے ملزم کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ صدف بتول کی عدالت میں پیش کیا ۔پولیس کی جانب سے ملزم احسن شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش درکار ہے، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو 23 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

سی آئی اے پولیس نے گزشتہ ماہ احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا۔احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے۔احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں