لاہور (پی این آئی)صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی ہے جس کےباعث لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
لاہور کاائیرکوالٹی انڈیکس 262ریکارڈ کی گئی ہے، ذکی فارم میں آلودگی کی شرح 266 ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم میں 259 ،فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 293 ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے میدانی علاقوں میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے اکثر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر قائد کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سندھ کے وسطی اور مشرقی حصوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں