کسانوں کیلئے اچھی خبر! پنجاب حکومت نے بڑے پیکج کا اعلان کردیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس دوران گندم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ کے اجرا کی تجویز دی گئی، مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت کاشتکار بھائیوں کےساتھ ہے، تنہا نہیں چھوڑیں گے، گندم کےکاشتکاروں کی معاونت کے لئے تمام تراقدامات کئے جائیں، مسلم لیگ ن کا منشور کاشتکاروں کی فلاح وبہبود ہے، عام آدمی کےمسائل کابھی احساس ہے، سستا آٹا دیناچاہتے ہیں،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گندم پرسبسڈی سےماضی میں حکومت کو630ارب روپےگردشی قرض کابوجھ اٹھاناپڑا،گردشی قرضے پرسالانہ80ارب روپےمارک اپ ادا کرنا پڑا، پنجاب حکومت نے8ماہ میں469ارب روپےقرض اداکردیا ہے۔اجلاس میں سوشل پروٹیکشن اورٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز کاجائزہ لیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close